امریکی بحریہ نے بحرین میں موجود اپنے پانچویں بیڑے کی معاونت کیلئے جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز مشرق وسطیٰ کے پانیوں میں بھیجی ہے۔
کمانڈر ٹموتھی ہاکنز کا کہنا ہے کہ یو ایس ایس فلوریڈا خطے میں جمعرات کو داخل ہوئی اور آبنائے سوئز کا بھی چکر لگایا۔
آبدوز میں 154 ٹوماہاک کروز میزائل نصب ہیں اور اسے امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے میں تعینات کیا گیا ہے تاکہ علاقائی سمندری سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے۔
واضح رہے کہ پچھلے مہینے امریکا نے آسٹریلیا کو آبدوزیں فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔
Comments are closed.