دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ جوہری اثاثوں کو گلی محلوں میں بحث کا موضوع بنانا غلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ بغیر سوچے سمجھے ایسے حساس معاملے پر بات کریں گے تو سارے سسٹم کو نقصان ہوگا۔
غلام مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی طرف سے صحیح وقت پر صحیح پیغام دیا گیا ہے۔
بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز نے کہا ہے کہ غیرضروری تبصرے پر تنبیہ کی ایک وجہ عمران خان کا انٹرویو بھی ہے۔
حارث نواز کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کو سوچنا چاہیے کہ ایسی باتوں سے کتنا انتشار ہوگا، کتنے لوگوں کی سوچ بدلے گی۔
انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کے ہوتے ہوئے ملک کی سالمیت پر آنچ نہیں آسکتی۔
Comments are closed.