سندھ ہائی کورٹ نے ناظم جوکھیو قتل کیس کے مفرور ملزم پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کی 10 روز کے لئے ایک لاکھ روپے میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے 10 دن میں جام عبد الکریم کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
پولیس نے ناظم جوکھیو قتل کیس کے چالان میں جام عبدالکریم کو مفرور قرار دیا تھا حفاظتی ضمانت کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جام عبدالکریم کیس میں مفرور اور دبئی میں مقیم تھے۔
درخواست گزار کو ملک واپسی پر گرفتاری کا خدشہ تھا مفرور ہونے کی وجہ سے جام عبد الکریم قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک نہ ہوسکے تھے۔
جام عبدالکریم 29 مارچ کو نجی ائیر لائن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچیں گے۔
پولیس کے مطابق ناظم جوکھیو کو نومبر 2021 میں تشدد کرکے ہلاک کیا گیا تھا ملزمان کے خلاف ملیر میمن گوٹھ میں مقدمہ درج ہے۔
Comments are closed.