ہفتہ 20؍ذیقعد 1444ھ10؍جون 2023ء

جوکووچ فرنچ اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے

سربیا سے تعلق رکھنے والے ورلڈ نمبر 3 نوواک جوکووچ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

جمعہ کو کھیلے گئے سیمی فائنل میں نوواک جوکووچ نے ورلڈ نمبر 1 اسپینش کھلاڑی کارلوس الکاریز کو 1-3 سے شکست دی۔

نوواک جوکووچ نے کارلوس الکاریز کو 3-6 ، 7-5 ، 1-6 اور 1-6 سے ہرایا۔

فرنچ اوپن فائنل میں جوکووچ کا سامنا ناروے کے کیسپر رود سے اتوار کے روز ہوگا۔

جوکووچ اگر یہ فائنل جیتنے میں کامیاب ہوئے تو وہ ریکارڈ 23 گرینڈ سلم ٹائٹل جیت جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.