جمعرات 22؍رمضان المبارک 1444ھ13؍اپریل 2023ء

جوڈیشل کمیشن کی پہلی خاتون چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی تعیناتی کی سفارش

جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے لیے پہلی خاتون چیف جسٹس مسرت ہلالی کی تعیناتی کی سفارش کر دی۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں یہ سفارش کی گئی۔

جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائی کورٹ کی سینئر ترین جج اور قائم مقام چیف جسٹس ہیں۔

ذرائع کے مطابق جسٹس انوار حسین، جسٹس علی ضیا باجوہ، جسٹس سلطان تنویرکو بھی مستقل کرنے کی سفارش کی گئی۔

جسٹس مسرت ہلالی کی تعیناتی کی سفارش متفقہ طور پر کی گئی ہے۔

جسٹس مسرت ہلالی کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تقرری کی حتمی منظور پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.