اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس کی سماعت کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کی لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کی کاپی کی فراہمی کا حکم دے دیا۔
اسلام آبادکی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس کی سماعت جج راجہ جواد عباس نے کی۔
سماعت کے دوران عمر ایوب کی جانب سے وکیل حسن سجاد نے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔
جج راجہ جواد عباس نے استفسار کیا کہ ضمانت قبل از گرفتاری سے پہلے کون سی درخواستِ استثنیٰ ہوتی ہے؟ عمر ایوب گزشتہ سماعت پر بھی نہیں آئے، آج بھی نہیں آئے۔
وکیلِ صفائی نے بتایا کہ عمر ایوب آج لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔
اے ٹی سی جج نے ہدایت کی کہ عمر ایوب کی لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کی کاپی فراہم کر دیں۔
اس کے ساتھ ہی اے ٹی سی نے عمر ایوب کی لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کی کاپی آنے تک سماعت میں وقفہ کر دیا۔
Comments are closed.