سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے دور میں سیکریٹری پنجاب اسمبلی کے عہدے پر فائز محمد خان بھٹی کو رشوت کے مقدمے سے ڈسچارج کردیا گیا۔
لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی، اینٹی کرپشن پنجاب نے محمد خان بھٹی کو جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا تھا۔
اس موقع پر محمد خان بھٹی کے وکیل نے کہا کہ ان کے خلاف رشوت کے ثبوت نہیں، اینٹی کرپشن کے پاس محمد خان بھٹی کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی نہیں ہیں۔
Comments are closed.