جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن پرفارمنس درجہ بندی کے لیے کھیلے جانے والے میچز میں بھی جاری ہے جہاں جنوبی افریقہ سے شکست کھا کر قومی ٹیم ٹاپ ٹین میں بھی جگہ بنانے میں ناکام رہی ہے۔
بھارت کے شہر بھوبنیشور میں کھیلے جارہے جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شوٹ آؤٹ پر ہرادیا۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ مقررہ وقت میں 3، 3 گول سے برابر رہا تھا، جس کا فیصلہ شوٹ آٹ پر ہوا جس میں جنوبی افریقہ نے 1-4 سے کامیابی حاصل کی۔
یہ پہلا موقع ہے کہ جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان ہاکی ٹیم ٹاپ 10 ٹیموں میں بھی جگہ بنانے میں ناکام رہی ہے۔
اس سے قبل پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم 2013 ورلڈکپ میں 9ویں پوزیشن پر رہی تھی۔
خیال رہے کہ 2016 میں بھارت میں ہونیوالے ایڈیشن میں ویزا نہ ملنے پر پاکستان شرکت نہیں کرسکا تھا، آسٹریلیا میں 2001 میں ہونیوالے ایڈیشن میں بھی پاکستان نے شرکت نہیں کی تھی۔
Comments are closed.