صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) خالد سجاد کھوکھر نے جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے لیے حکومت سے این او سی طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ 12واں جونیئر ہاکی ورلڈکپ بھارت میں ماہِ نومبر میں ہونے جارہا ہے۔
اس ایونٹ میں قومی ٹیم نے بھی کوالیفائی کیا ہے، تاہم ان کی بھارت روانگی حکومت کی جانب سے این او سی سے مشروط ہے۔
تاہم صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر کا کہنا ہے کہ جونیئر ہاکی ورلڈکپ بھارت میں نومبر میں شیڈول ہے۔
خالد سجاد کھوکھر کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان سے این او سی مانگا ہے۔
صدر پی ایچ ایف نے یہ بھی بتایا کہ وہ ایونٹ میں شرکت کے لیے بھارتی ہاکی فیڈریشن کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے پاکستان ٹیم کو بھارت جانے میں کوئی دشواری نہیں ہوگی۔
صدر پی ایچ ایف کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم عمران خان کے وژن سے بہتر نتائج آسکتے ہیں۔
Comments are closed.