جونیئر ایشیا کپ میں پاکستان نے جاپان کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ سیمی فائنل تک رسائی کے ساتھ پاکستان نے جونیئر ورلڈکپ کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا۔
آخری گروپ میچ میں پاکستان نے جاپان کو 2-3 سے شکست دی۔ پاکستان کی جانب سے عبدالوہاب نے دو اور ارباز احمد نے ایک گول اسکور کیا۔
جاپان کو دوسرے منٹ میں کومپی یوسودا نے پنالٹی کارنر پر برتری دلائی۔ پاکستان کے ارباز نے 23ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول کرکے مقابلہ برابر کیا۔
میچ کے 30ویں منٹ میں عبدالوہاب نے فیلڈ گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی تو 38ویں منٹ میں جاپان کے ہوتا یامادا نے گول کرکے مقابلہ برابر کیا۔
ایک منٹ بعد عبدالوہاب نے اپنا دوسرا اور پاکستان کا تیسرا گول کرکے ٹیم کو پھر برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔
سیمی فائنل میں پاکستان 31 مئی کو ملائیشیا سے مقابلہ کرے گا۔
Comments are closed.