منگل 13؍محرم الحرام 1445ھ یکم اگست 2023ء

جونیئر اسکواش چیمپئن حمزہ خان کی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات

پاکستان اسکواش کے ابھرتے ہوئے ستارے حمزہ خان نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو صدر پاکستان اسکواش فیڈریشن کے عہدے پر بھی فائز ہیں۔

ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے والے پاکستان کے حمزہ خان آسٹریلیا میں قومی پرچم بلند کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

ایئر چیف مارشل نے نوجوان کھلاڑی کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو حمزہ خان پر فخر ہے جنہوں نے 36 سال بعد ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔

ایئر چیف نے کہا کہ حمزہ خان جیسے کھلاڑی ملک کا قیمتی اثاثہ اور قوم کے نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.