جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

جونیئر اسکواش پلیئر ریان زمان کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

چاندی کا تمغہ جیتنے والے جونیئر اسکواش پلیئر ریان زمان کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔

وطن واپسی پر اہل خانہ اور رشتہ داروں نے جونیئر اسکواش پلیئر کو ہار ڈالے، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور کندھا پر اٹھا لیا۔

ڈھول کی تھاپ پر ریان زمان نے رقص بھی کیا جبکہ گھر پہنچنے پر کیک کاٹا گیا۔

ریان زمان نے ملائیشیا میں یونے انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ  میں شرکت کی جس میں انہوں نے انڈر 9 کیٹگری میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

واضح رہے کہ ریان زمان سابق ورلڈ چیمپئن قمر زمان کے پوتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.