بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جولائی 2022: غیرملکی ترسیلات زر ڈھائی ارب ڈالر رہیں، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق جولائی 2022 میں غیر ملکی ترسیلات زر ڈھائی ارب ڈالر رہیں۔ 

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ جولائی مسلسل 26واں مہینے ہے جس میں ترسیلات 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں۔

جولائی میں ترسیلات جون کے مقابلے 7.8 فیصد کم رہیں، سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 58 کروڑ ڈالر بھیجے۔

متحدہ عرب امارات سے 45 کروڑ 62 لاکھ ڈالر بھیجے گئے، برطانیہ سے 41 کروڑ  جبکہ امریکا سے 25 کروڑ ڈالر کی رقم پاکستان بھیجی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.