بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جولائی 2021 میں کھانے پینے کی اشیاء کی درآمدات میں اضافہ، ادارہ شماریات

جولائی 2021 میں کھانے پینے کی اشیاء کی درآمدات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 

ادارہ شماریات نے جولائی کے مہینے میں اجناس کی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلی سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ 

رپورٹ کے مطابق جولائی 2021 میں کھانے پینے کی اشیاء کی درآمدات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں زرعی اجناس کی درآمدات 16.99 فیصد بڑھی ہیں۔ 

جولائی میں کھانے پینے کی اشیاء کی درآمدات 103 ارب 27 کروڑ روپے رہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے میں زرعی اجناس کی درآمدات 88 ارب 27 کروڑ روپے تھیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی میں 33 ہزار 620 میٹرک ٹن تقریباً 2 ارب 92 کروڑ 30 لاکھ روپے زائد کی چینی درآمد کی گئی۔

گزشتہ برس جولائی میں 6 کروڑ 10 لاکھ روپے کی چینی درآمد کی گئی تھی۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2021 میں گندم کی درآمدات صفر رہیں، جبکہ گزشتہ برس بھی اس کی درآمدات صفر تھیں۔ 

جولائی 2021 میں دالوں کی درآمدات میں 89.50 فیصد اضافہ ہوا، اس ماہ دالوں کی درآمدات 14 ارب 30 کروڑ روپے رہیں، جبکہ گزشتہ برس جولائی میں دالوں کی درآمدات 7 ارب 54 کروڑ روپے تھیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی میں خوردنی تیل کی درآمدات 18.05 فیصد بڑھیں، جولائی میں خوردنی تیل کی درآمدات 40 ارب 54 کروڑ روپے رہیں، جبکہ جولائی 2020 میں خوردنی تیل کی درآمدات 34 ارب 34 کروڑ روپے تھیں۔

جولائی 2021 میں چائے کی پتی کی درآمدات میں 3.9 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی مالیت 6 ارب 56 کروڑ 40 لاکھ روپے رہیں جبکہ گزشتہ برس جولائی میں چائے کی درآمدات 6 ارب 37 کروڑ روپے تھیں۔

رپورٹ کے مطابق مصالحہ جات کی درآمدات 8.91 فیصد رہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق خشک میوہ جات کی درآمدات 68.24 فیصد کم ہوئیں، سویابین کی درآمدات 28.73 فیصد کم ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق جون کے مقابلے جولائی میں زرعی اجناس کی درآمدات 17.11 فیصد کم رہیں۔

جون 2021 میں فوڈ گروپ کی درآمدات 124 ارب 59 کروڑ روپے تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.