جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کر دی گئی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نیپرا اعلامیے کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ ستمبر کے بجلی بلوں میں وصول کیا جائے۔
بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 69 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
نیپرا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اضافے کا اطلاق صرف ستمبر کے بلوں پر ہوگا، اس کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
Comments are closed.