وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جولائی میں 2 ارب ڈالر سے زیادہ ترسیلات زر آئیں۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کیلئے روشن ڈیجیٹل اسکیم کا آغاز کیا۔
وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کی شکایات سننے کیلئے ’ایف ایم پورٹل‘ بنایا ہے۔
واضح رہے کہ ایف ایم پورٹل میں بیرون ملک پاکستانی اپنی شکایات کے اندراج اور ازالے کیلئے کئے گئے اقدامات کو اس ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے خود ملاحظہ اور اپنی تجاویز بھی ارسال کر سکیں گے۔
پورٹل کو ابتدائی طور پر وزارتِ خارجہ اور جدہ، دبئی، بارسلونا،لندن اور نیویارک میں قائم پاکستانی سفارتخانوں کیساتھ منسلک کیا جائیگا ۔
Comments are closed.