اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ جولائی 2022ء میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1 ارب 21 کروڑ ڈالرز رہا جو جون 2022ء کے مقابلے میں 45 فیصد کم ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے جولائی 2022ء کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیے۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ جولائی کا تجارتی خسارہ جون سے 21 فیصد کم ہو کر 3 ارب 9 کروڑ ڈالرز رہا اور جولائی میں درآمدات 5.38 ارب ڈالرز رہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی میں برآمدات 2.29 ارب ڈالرز رہیں جبکہ ورکرز ترسیلات 2.52 ارب ڈالرز رہیں۔
Comments are closed.