جولائی میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) کی تیل، گیس اور ایل پی جی پیدوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق او جی ڈی سی ایل کی کامیابیوں میں کنواں نم ایسٹ1 کی کامیاب پرفارمنس شامل ہے، یہ کنواں ضلع ٹنڈوالہ یار میں ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نم ایسٹ1 کنویں سے 585 بیرل یومیہ اضافی خام تیل حاصل ہورہا ہے، اس کنویں سے 7.4 ملین کیوبک فٹ گیس، اور 32 میٹرک ٹن یومیہ ایل پی جی کی اضافی پیداوار ہورہی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق پساکھی آئل فیلڈ حیدرآباد سے1010 بیرل خام تیل کی اضافی پیداوار ہورہی ہے، جبکہ اس وقت کنویں سے 1810 بیرل بی پی ڈی خام تیل کی پیداوار حاصل کی جارہی ہے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ سانگھڑ میں چک 2-1 کے کنویں سے یومیہ 140 بیرل خام تیل حاصل کیا جارہا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق اضافی پیداوار سے سالانہ ملکی درآمدات میں 96 ملین ڈالرکی بچت ہوگی۔
Comments are closed.