میلبرن میں ٹی20 ورلڈ کپ 2022 کا فائنل جیتنے والی ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا ہے کہ پچھلے 3 میچز ہمارے لیے بہت خاص رہے ہیں۔
پاکستان کے خلاف میگا ایونٹ کے بڑے معرکہ میں 5 وکٹوں سے فتح کے بعد جوز بٹلر نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھائی۔
انہوں نے اس موقع پر گفتگو کی اور کہا کہ پاکستان کے خلاف فائنل میں بین اسٹوکس نے بہت ہی زبردست میچ فنش کیا۔
انگلش کپتان نے مزید کہا کہ بابراعظم کی وکٹ عادل رشید کے جس اوور میں ملی وہ بہت ہی شاندار رہا، اسٹوکس اور معین علی شراکت نے میچ پاکستان سے چھین لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بیٹنگ کے دوران اچھا آغاز کیا، جس کے باعث ہدف کا تعاقب آسان ہوگیا جبکہ بین اسٹوکس آخری وقت تک وکٹ پر موجود رہے۔
جوز بٹلر نے یہ بھی کہا کہ بین اسٹوکس کے پاس تجربہ ہے اور وہ ذمہ داری لیتے ہیں، انہوں نے بہت ہی زبردست انداز میں فائنل میچ کو فنش کیا۔
Comments are closed.