کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں پرانے جوتوں کے گودام میں لگی آگ بے قابو ہوکر فائر فائٹرز کا امتحان بن گئی، آگ کی شدت کے باعث کمپاؤنڈ کی دیواریں گر گئیں جبکہ بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، دشوار گزار راستوں سے ہوکر متاثرہ مقام تک پہنچنا بھی چیلنج بنا رہا۔
جوتوں کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 14 سے 15 پلاٹ پر مشتمل کمپاؤنڈ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ابتدا میں فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں اور باؤزر موقع پر پہنچے مگر آگ کے بلند ہوتے شعلوں کے آگے ناکافی ثابت ہوئے، مزید دو گاڑیوں کو طلب کیا گیا، آتشزدگی کےباعث گودام کی چھت گرگئی۔
دشوار گزار راستوں اور ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کے باعث فائر ٹینڈرز کو بھی پہنچنے میں مشکلات کا سامنا رہا، فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو پانی کی کمی کا سامنا بھی رہا۔
متاثرین کا کہنا تھا کہ ابتدا میں اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی، آگ کے شعلے کنٹرول سے باہر ہوئے تو فائر بریگیڈ کو مطلع کیا، آگ لگنے کی وجوہات سامنے لانے کیلئے تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔
5 گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد 5 فائر بریگیڈ گاڑیوں اور ایک واٹر باؤزر کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔
Comments are closed.