امریکا کے صدر جوبائیڈن آج اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کریں گے، وہ یوکرین پر فوجی کارروائی اور روس پر پابندیوں سے متعلق بات کریں گے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن اپنے ملک میں مہنگائی میں کمی اور معیشت کی بحالی کی کوششوں کو بھی اجاگر کریں گے۔
مڈٹرم الیکشن سے پہلے اس خطاب میں جوبائیڈن ڈیموکریٹ حکومت کی اہم پالیسیوں کو واضح بھی کریں گے۔
غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ گن کنٹرول، پولیس اصلاحات اور ووٹنگ حقوق بھی جوبائیڈن کی تقریر کا حصہ ہونے کا امکان ہے۔
Comments are closed.