مسلم لیگ نون کے رکنِ قومی اسمبلی جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کہتے ہیں کہ موٹر سائیکل اس حکومت میں سب سے زیادہ سیل ہوئی، جن کے پاس گاڑیاں تھی اب وہ موٹر سائیکلوں پر آ گئے ہیں۔
شیخو پورہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رکنِ قومی اسمبلی جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ہمارے دور میں اسپتالوں میں ادویات فری ملتی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام بتائیں کیا اب ادویات فری ملتی ہیں کیا مہنگائی کنٹرول میں ہے، عمران نیازی غربت مکاؤ نہیں، غریب مکاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
جاوید لطیف نے مزید کہا کہ حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا، تاجر خودکشیوں پر مجبور ہیں، عوام اس نالائق حکومت سے تنگ آ چکے ہیں۔
نون لیگی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام نااہل اور نالائق حکمرانوں سے نجات کی دعائیں مانگ رہی ہے، حکومت کشمیر اور سیالکوٹ الیکشن چور ہے۔
Comments are closed.