ہفتہ2؍ربیع الثانی 1444ھ29؍اکتوبر 2022ء

جن مذاکرات کا پی ٹی آئی راگ الاپ رہی ہے ان کا کوئی امکان نہیں،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جن مذاکرات کا پی ٹی آئی راگ الاپ رہی ہے ان کا کوئی امکان نہیں۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں خواجہ آصف نے  کہا کہ  الیکشن انشاء اللّٰہ آئینی وقت پر ہوں گے، سیاسی قوتوں کا قومی مسائل پر مذاکرات اور اتفاقِ رائے جمہوری مزاج کا حصہ ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان سارے شوق پورے کرلیں، اس وقت بھارتی میڈیا ان کو بھرپور سرپرستی اور ایئر ٹائم دے رہا ہے، انجوائے کریں.

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.