بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جن طلبہ کو ایڈمٹ کارڈ نہیں ملا ان کا پرچہ بعد میں لیں گے، چیئرمین میٹرک بورڈ

چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی شرف علی شاہ کا کہنا ہے کہ جن طلبہ کو ایڈمٹ کارڈ نہیں ملا، ان سے پرچہ بعد میں لیا جائے گا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین میٹرک بورڈ شرف علی شاہ نے بتایا کہ پونے 4 لاکھ ایڈمٹ کارڈ جاری ہوئے، کچھ میں ایشو ہوسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آج پرچہ لے کر بورڈ آفس سے 9 بجے سے پہلے لوگ روانہ ہوچکے تھے اور تمام سینٹرز میں بروقت پرچہ پہنچ چکا تھا۔

کراچی، حیدرآباد اور میرپور خاص ڈویژنز میں آج سے میٹرک کے امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے۔

چیئرمین میٹرک بورڈ شرف علی شاہ کاکہنا تھا کہ ابھی تک کے انتظامات دیکھ کر مطمئن ہوں، جن امتحانی مراکز میں پرچے تاخیر سے پہنچے انہیں اضافی وقت دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے کے الیکٹرک کو درخواست دی تھی کہ لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.