مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے حملے اور بمباری میں زخمی ہونے والا فلسطینی دم توڑ گیا، جس کے بعد شہداء کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔
فلسطینی حکام کے مطابق جنین میں اسرائیلی کارروائی میں 90 سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز جنین کے پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا تھا۔
دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنین پر جنگی ہیلی کاپٹر سے بمباری بھی کی تھی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.