جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

جنین میں اسرائیلی ڈرون حملہ، 6 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے خان یونس میں حملے بڑھا دیے جبکہ فلسطینی ہلال احمر کے اسپتال کے اطراف بھی اسرائیلی فوج نے شدید گولہ باری اور ڈرون سے فائرنگ کی۔

اسرائیلی فوج نے خان یونس کے گھر پر حملہ کیا جس میں 12 بچوں سمیت مزید 17 فلسطینی شہید اور 50 کے قریب زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیل کے ڈرون حملے میں 6 فلسطینی شہید ہو گئے جن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ تمام افراد عام شہری تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق ڈرون حملے میں سڑک پر موجود شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، جنین میں اسرائیلی فوج کی نفری بھی بڑی تعداد میں تعینات کر دی گئی ہے جبکہ اسرائیلی فوج کو فلسطینیوں کی جانب سے مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمت کاروں نے دھماکا خیز ڈیوائس سے اسرائیلی فوجی گاڑی کو تباہ کیا ہے۔

غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں فٹبال کوچ بھی شہید ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی اسنائپر نے اسپتال کے پاس کھڑے نہتے فلسطینی کو گولی مار کر شہید کر دیا جبکہ اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں بھی چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

رپورٹس کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک مغربی کنارے میں 332 فلسطینی شہید اور 3 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ اسرائیلی چھاپا مار کارروائیوں میں 5 ہزار 600 فلسطینیوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

رپورٹس کے مطابق غزہ میں ایک اور اسرائیلی فوجی افسر مارا گیا جس کے بعد غزہ میں اب تک ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 510 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب لبنان سرحد پر اسرائیلی فوج اور حزب اللّٰہ کے درمیان جھڑپوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

حزب اللّٰہ نے اسرائیلی فوجی پوزیشنوں پر 62 راکٹ فائر کیے جس میں سے بیشتر راکٹ اسرائیلی فوج نے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

علاوہ ازیں امریکا اور فرانس نے اسرائیل اور لبنان میں مفاہمت کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

اس حوالے سے حزب اللّٰہ نے صاف جواب دے دیا ہے کہ غزہ کی جنگ ختم ہونے تک کسی سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.