مسلم لیگ نون کے رہنما اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ اُن کے بیٹے جنید صفدر کی شادی دسمبر تک ہوجائےگی۔
کیپٹن (ر) صفدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہوسکتا ہے دسمبر تک الیکشن کا اعلان ہوجائے اور جنید کی شادی آگے کرنی پڑجائے۔
واضح رہے کہ 22 اگست کو مریم نواز کے بیٹے جنید کا نکاح سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف سے ہوا تھا، نکاح کی تصاویر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی زینت بنائی تھیں جس میں انہوں نے شرکت نہیں کی تھی۔
شادی کی خوشی میں جاتی امراء رائے ونڈ میں بھی تقریب کااہتمام کیا گیا تھا۔ مریم نواز، ان کی بیٹی مہرالنساء، شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دوسرے شرکاء نے لندن کی تقریب میں آن لائن شرکت کی تھی۔
Comments are closed.