ei-eng sharayu russian dating site profiles free chat websites for singles looking for a partner in crime chunby girl malunggay juice

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جنید صفدر کے نکاح کے موقع پر نواز شریف کے ساتھ تصاویر سامنے آگئیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے نکاح کی تصاویر سامنے آگئیں۔

ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنید صفدر اپنے نانا سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ اسٹیج پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے بیٹے کے نکاح کی تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، جبکہ جاتی امرا کو بھی برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

جنید صفدر کے نکاح کی تقریب آج لندن میں ہو رہی ہے، تقریب لندن کے مقامی ہوٹل میں ہورہی ہے جس میں شرکت کیلئے مہمانوں کی آمد جاری ہے۔

نکاح کی تقریب میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت خاندان کے قریبی افراد شریک ہیں۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہے جیند صفدر کالے پینٹ کوٹ میں پہنے ہوئے ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف بھی ماسک پہنے نواسے کے نکاح میں شریک ہیں۔

جنید صفدر کا نکاح سیف الرحمان کی بیٹی سے ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے بیٹے کے نکاح کی تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، جبکہ جاتی امرا کو بھی برقی قمقموں سے سجایا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے جنید صفدر کے نکاح کی تقریب میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے اور ایک دوسرے میں مٹھائیاں تقسیم بھی کیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.