مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کیپٹن (ر) صفدر اور مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات جاری ہیں جہاں دعوت ولیمہ میں کسی سیاسی جماعت کے رہنما کو مدعو نہیں کیا گیا۔
جنید صفدر کی بارات اسلام آباد میں عباس آفریدی کے فارم ہاؤس سے روانہ ہوئی تو اس موقع پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے مریم نواز کو جنید صفدر کی شادی پر مبارکباد دی۔
جنید صفدر کی دعوتِ ولیمہ 17 دسمبر کو جاتی امرا میں ہوگی، کسی سیاسی جماعت کے رہنما کو مدعو نہیں کیا گيا، صرف قریبی رشتے داروں اور احباب کو دعوت دی گئی۔
Comments are closed.