gay byu hookups best hookup apps that aren't a scam best site to hookup with older woman curvy hookup hookups skateboards shirts hookup Illinois

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جنید صفدر کی شادی، فیاض چوہان مٹھائی لے کر پہنچ گئے

وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی خوشی مں عظمیٰ بخاری کے لیے مٹھائی لے کر اسمبلی پہنچ گئے۔

فیاض چوہان نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہاں موجود لوگ ان سے سوال کرتے ہیں کہ آپ مٹھائی کیوں لائے ہیں اور آپ کے چہرے پر اتنی خوشی کی خاص وجہ کیا ہے ؟

فیاض الحسن اس سوال کے جواب میں کہتے ہیں کہ بنیادی طور پر بیگم صفدر اعوان کے بیٹے کی شادی کی خوشی میں اُن کی ترجمان عظمیٰ بخاری صاحبہ کے لیے میں یہ مٹھائی لایا ہوں۔

جنید صفدر کی گزشتہ رات ہونے والی بارات کی تو خوب…

انہوں نے کہا کہ عظمیٰ بخاری اپنی لیڈر کی خوشی  میں بہت خوش ہوتی ہیں ہم نے سوچا کہ ہم بھی ان کی خوشی میں شریک ہوجائیں۔

ویڈیو کے آخر میں وہ فون پر کسی سے بات کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں جو ممکنہ طور پر عظمیٰ بخاری تھی، فون کال پر وہ بتاتے ہیں کہ وہ جنید صفدر کی شادی کی خوشی میں مٹھائی لے کر آئے تھے۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز اور لیگی رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر کی بارات گزشتہ رات ہوئی۔

خیال رہے کہ مریم نواز کے صاحبزادے جُنید صفدر کی دعوتِ ولیمہ 17 دسمبر کو جاتی امرا میں ہو گی۔

جنید صفدر کی دعوت ولیمہ میں کسی سیاسی جماعت کے رہنما کو مدعو نہیں کیا گیا، ولیمےمیں صرف قریبی رشتہ دار اور فیملی احباب کو دعوت دی گئی ہے

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.