hookup que significa 2010 free hookup apps hookup Middle Island best hookup apps that aren't a scam

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جنید صفدر کا ولیمہ، دعوت نامہ لازمی لانے کی ہدایت

مسلم لیگ نون کی رہنما، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دعوتِ ولیمہ کے حوالے سے مہمانوں کے لیے شریف خاندان کی جانب سے ہدایت سامنے آ گئی۔

مہمانوں کے لیے یہ ہدایت شریف خاندان کے ترجمان نے ایک بیان کے ذریعے جاری کی ہے۔

شریف خاندان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جنید صفدر کی دعوتِ ولیمہ میں مہمان دعوت نامہ ضرور ساتھ لائیں۔

جنید صفدر کی گزشتہ رات ہونے والی بارات کی تو خوب…

ترجمان شریف خاندان کا زور دیتے ہوئے کہنا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے جنید صفدر کی دعوتِ ولیمہ میں داخلے کی اجازت صرف دعوت نامے پر ہی ہو گی۔

واضح رہے کہ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔

جنید صفدر 14 دسمبر کو اسلام آباد سے اپنی دلہن کو رخصت کر کے لائے تھے، آج ان کی دعوتِ ولیمہ جاتی امراء میں منعقد ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.