جمعہ 23؍رمضان المبارک 1444ھ14؍اپریل 2023ء

جنید صفدر نے مریم نواز کے ہمراہ مسجدالحرام سے تصویر شیئر کردی

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و آرگنائزر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے خاندان کے ہمراہ مسجدالحرام سے تصویریں شیئر کی ہیں۔

شریف خاندان آج کل خصوصی دعوت پر عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہے، مریم نواز شریف بھی اپنی فیملی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرنےکے لیے پاکستان سے سعودی عرب پہنچی تھیں۔

مریم نواز سمیت نواز شریف اور جنید صفدر کی مسجدالحرام سے تصویریں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

اسی سلسلے میں جنید صفدر نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والدہ اور کزن  کے ہمراہ تصویریں شیئر کی ہیں اور ساتھ میں کیپشن میں تکبیر بھی لکھی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.