cd hookups in cochise county homemade hookup whisper hookup the hookup game download

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جنید صفدر نے اپنے ولیمے پر کونسے ڈیزائنر کا لباس پہنا؟

ایک ہفتے تک جاری رہنے والی شادی کی رنگا رنگ تقریبات کے بعد بالآخر جنید صفدر کا گزشتہ روز ولیمہ بھی ہوگیاجس میں اُنہوں نے ڈیزائنر فراز منان کی تیار کردہ کلاسک کشمیری شیروانی زیب تن کی۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے اپنے ولیمے پر براؤن رنگ کی شیروانی کا انتخاب کیا جس میں وہ شہزادہ چارمنگ لگے اور اُنہوں نے اپنی پُرکشش شخصیت کی بناء پر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنے رہے.

A post shared by Maliha Rehman (@maliharehman1)

دوسری جانب جنید صفدر کی دلہن عائشہ سیف بھی پستہ رنگ کے خوبصورت لباس میں شاندار لگ رہی تھیں، اُنہوں نے سلور رنگ کی خوبصورت ہیروں سے جڑی جیولری کا انتخاب کیا اور ساتھ ہی ہلکا میک اپ کیا۔

A post shared by Something Haute (@somethinghauteofficial)

جنید صفدر اور اہلیہ کی ولیمے کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں جہاں اُن کے تعریفی تبصروں کا سلسلہ عروج پر ہے۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے اپنی زندگی کا سُنہرا لمحہ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

واضح رہے کہ جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب کا اہتمام شریف خاندان کی جاتی امرا کی رہائش گاہ پر کیا گیا تھا، خاندان کے ترجمان کے مطابق، مہمانوں کو سختی سے مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ حفاظتی اقدامات کے باعث اپنے دعوت کے کارڈز ساتھ رکھیں۔

جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کی تصویریں اور ویڈیوز بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.