مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے والدہ کے ہمراہ مدینہ میں لی گئی ماضی کی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
نکاح کے بعد سے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والے جنید صفدر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ماضی کی نایاب تصویر شیئر کردی ہے۔
جنید صفدر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والدہ مریم نواز کے ہمراہ ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ مدینہ میں موجود ہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں مریم نواز عبائے میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کے بیٹے جنید صفدر نے قیمص شلوار اور ساتھ میں سر پر ٹوپی پہنی ہوئی ہے۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز نے اپنے بیٹے کا ہاتھ تھاما ہوا ہے جبکہ یہ تصویر ماں بیٹے کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کررہی ہے۔
جنید صفدر نے یہ تصویر کیپشن کے بغیر انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے جسے اب تک ہزاروں صارفین لائک کرچکے ہیں۔
دوسری جانب جنید صفدر اور مریم نواز کی اس تصویر کو سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر بھی تیزی سے شیئر کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ 22 اگست اتوار کو لندن کے مقامی ہوٹل میں جنید صفدر کے نکاح کی تقریب ہوئی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت خاندان کے قریبی افراد شریک ہوئے جبکہ ان کی والدہ مریم نواز شریک نہ ہو سکیں۔
Comments are closed.