پیر 26؍محرم الحرام 1445ھ14اگست2023ء

جنہوں نے کمٹمنٹ سے کام کیا بد قسمتی سے وہ ہی تنقید کا نشانہ بنے ،وزیر اعظم

وزیر اعظم نے تمام سیکرٹریز کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے خط لکھ دیا

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جنہوں نے کمٹمنٹ سے کام کیا بد قسمتی سے وہ ہی تنقید کا نشانہ بنے، بے جا تنقید کا نشانہ بنا کر پبلک سروس کو بڑا ڈینٹ لگایا گیا ،گزشتہ حکومت نے ہر ادارے کو نقصان پہنچایا ہے ۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی وفاقی سیکریٹری سے الوداعی ملاقات میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ مشکل سے مشکل مسائل کے حل کیلئے راستے تلاش کیے،ایک سوچ تھی کہ عوام کیلئے کچھ کرنا ہے ، مخلوط حکومت بہت اچھے طریقے سے چلائی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے گوادر کے منصوبوں کو زاتی مفادات کے لئے پس پشت ڈالا، خارجہ تعلقات کے بگاڑ میں ہمارے اپنوں نےکردار ادا کیا ،16 ماہ کا عرصہ چیلنجز سے بھر پور تھا  آپ نے ہر مشکل  وقت میں میرا ساتھ دیا ، آئی ایم ایف پروگرام نہیں آتا تو نا جانے کتنی تباہی  ہوتی ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت پختہ وسوچ ہو تو اتحادی حکومتیں بھی چل سکتی ہیں ، اتحادی حکومت بننے کے فائدے اور نقصانات دونوں ہوتے ہیں ، تمام محکموں نے 16 ماہ میں بہترین کام کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ  چین کےمتعلق مجھ پر براہ راست الزامات لگائےگئے کہ 45 فیصدکمیشن کھایا گیا، ہم  پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے، سی پیک کے خلاف پروپیگنڈاکیا گیا، پاکستان کو نقصان پہنچایا گیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ حالات آگے بہتر ہوں گے، ملک کو سنبھالنے میں وفاقی سیکرٹریز نے قومی فریضہ سمجھ کر ہمارا ساتھ نبھایا ، خارجی محاذ پر وزارت خارجہ کے افسران نے جذبے سےکام کیا، آپ سب کا اپنی اور سابقہ کابینہ کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

You might also like

Comments are closed.