روزنامہ جنگ کے سینئر رپورٹر سید محمد عسکری واپس گھر پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ سید محمد عسکری کو پولیس اور سادہ لباس اہلکاروں نے حراست میں لیا تھا۔
سید محمد عسکری کو تقریب سے واپسی پر قیوم آباد انٹرچینج کے قریب سے حراست میں لیا گیا تھا۔
ان کی اہلیہ نے بلوچ کالونی تھانے میں اپنے شوہر کی بازیابی اور گمشدگی کے بارے میں درخواست جمع کرائی تھی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور صوبائی وزیرِ اطلاعات شرجیل میمن نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کیا۔
سید محمد عسکری کے لاپتہ ہونے پر صحافتی تنظیموں، سیاسی رہنماؤں، مذہبی اور سماجی تنظیموں نے بھی شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا تھا۔
Comments are closed.