یوکرین کے محاذ جنگ پر بھیجے جانے سے قبل روس کے فوجیوں کی اجتماعی شادیاں جاری ہیں۔
پچھلے ہفتے سینٹ پیٹرزبرگ میں اجتماعی شادی کی تقریب ہوئی جس میں فوجی اہلکاروں اور افسران کی شادیاں انجام پائیں۔
یہ اجتماعی شادیاں اس لیے منعقد ہو رہی ہیں کیونکہ ماسکو کی طرف سے یوکرین میں نئے فوجی دستے بھیجنے کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔
روس کا قانون کہتا ہے کہ بغیر کسی غیر معمولی صورتحال کے، شادی کی درخواست دائر کیے جانے سے ایک ماہ پہلے جوڑے شادی نہیں کرسکتے لیکن فوجیوں کی شادیاں غیر معمولی صورتحال کے تناظر میں انجام پا رہی ہیں۔
پچھلے ہفتے اجتماعی شادی کی تقریب میں 43 جوڑوں کی شادیاں ہوئیں۔
Comments are closed.