بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جنگ میں الگ ہونے والے خاندانوں کو ملانے کیلئے جنوبی کوریا کی پیشکش

جنوبی کوریا نے 1950 سے 1953 تک لڑی گئی کورین جنگ کے دوران تقسیم ہونے والے خاندانوں کو آپس میں ملانے کے لیے شمالی کوریا کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔

یہ حیرت انگیز پیشکش اس وقت سامنے آئی تھی جب چند ہفتے قبل جنوبی کوریا میں ایک تہوار منایا گیا۔

تہوار کے دوران بھی کوریا کے دونوں حصوں میں بٹنے والے خاندانوں کو آپس میں ملنے کا موقع دیا گیا۔

جنوبی کوریا کے یونیفکیشن منسٹر دونوں ممالک کے درمیان معاملات کی نگرانی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیئول ان مذاکرات کو عمل میں لانے کے لیے پیانگ یانگ کی بتائی گئی تاریخ، مقام، ایجنڈے اور مذاکرات کے طریقہ کار کو اہمیت دے گا۔

ایک نیوز کانفرنس سے بات کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ دونوں ممالک کے ذمہ دار عہدیداران جلد ہی ملاقات کریں گے تاکہ انسانی حقوق کے معاملات پر بات کی جاسکے جس میں جدا ہونے والے خاندانوں کا معاملہ بھی شامل ہے۔

شمالی اور جنوبی کوریا میں برسوں سے یہ روایت ہے کہ اہم تہواروں پر کوریا جنگ میں الگ ہونے والے خاندانوں کو آپس میں ملنے کا موقع دیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.