بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جنگ عظیم دوم کے بعد یوکرین جنگ یورپ کیلئے سب سے خطرناک وقت ہے، نیٹو سیکرٹری جنرل

نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ جنگ عظیم دوم کے بعد یوکرین جنگ یورپ کے لیے سب سے خطرناک وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس کو کامیاب ہونے سے روکنے کے لیے نیٹو اور اس کے رکن ممالک کو بہت طویل مدت تک اسلحہ اور دیگر معاملات میں یوکرین کی مدد کرنا ہوگی۔

ناروے میں تقریر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی جارحانہ پالیسی کا کامیاب نہ ہونا ہمارے مفاد میں ہے۔

نیٹو سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ماسکو جس معاملے کو ’خصوصی ملٹری آپریشن‘ قرار دیتا ہے وہ دراصل موجودہ ورلڈ آرڈر پر حملہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیٹو اتحادی ممالک کو اس جنگ کو پھیلنے سے روکنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر صدر ولادیمیر پیوٹن کسی نیٹو ملک میں جارجیا، مولدووا یا یوکرین جیسی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو پورا نیٹو اس کے ردعمل میں شامل ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.