آسٹریلیا کے وزیر دفاع رچرڈ مارلس نے کہا ہے کہ جنگ عظیم دوم کے دوران غرق ہونے والے جاپانی بحری جہاز کا ملبہ ساؤتھ چائنا سمندر سے مل گیا ہے۔
’ایس ایس مونٹی ویڈیو مارو‘ نامی بحری جہاز میں 864 آسٹریلوی فوجی سوار تھے، ان فوجیوں کو جنگ کے دوران جاپان نے قیدی بنا لیا تھا۔
جولائی 1942 میں جہاز نے فلپائن کے ساحل سے سفر شروع کیا تھا جو لاپتہ ہوگیا تھا، اب اس کا ملبہ جزیرہ لوزون کے قریب سے برآمد کرلیا گیا ہے۔
اس بحری جہاز کو امریکی آبدوز نے نشانہ بنایا تھا، آبدوز کو ریڈار پر معلوم ہوا کہ یہ جاپانی بحریہ کا جہاز ہے لیکن یہ نہیں معلوم تھا کہ اس پر آسٹریلیا کی فوج کے قیدی بنائے گئے اہلکار سوار ہیں۔
آسٹریلوی حکومت کا کہنا ہے کہ محکمہ دفاع کی مالی معاونت سے ایک تنظیم نے جہاز کا ملبہ 13 ہزار 123 فٹ نیچے سے برآمد کیا۔
اس جہاز میں ایک ہزار سے زائد جنگی قیدی اور مختلف ممالک کے شہری سوار تھے۔
Comments are closed.