جمعہ 18؍ربیع الثانی 1445ھ3؍نومبر2023ء

جنگ سے کچھ بھی حل نہیں ہوتا، پوپ فرانسس

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل پر زور دیا ہے۔ 

ایک انٹرویو میں پوپ فرانسس نے کہا کہ ہر جنگ شکست ہوتی ہے، جنگ سے کچھ بھی حل نہیں ہوتا۔ سب کچھ امن اور بات چیت سے حاصل ہوتا ہے۔

پوپ فرانسس نے کہا کہ اسرائیل فلسطین کو ایک ساتھ رہنا ہے۔ تنازع کا دانشمندانہ حل اوسلو معاہدے کے تحت دو ریاستیں ہیں۔ 

پوپ فرانسس کے مطابق اسرائیل فلسطین دو ریاستیں ہوں، جہاں یروشلم کو خصوصی حیثیت حاصل ہو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.