hookup Wyoming dknight magicbox ii bluetooth hookup hookup Uniondale app for plane hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جنگ جیتنے کے 5 اہم ترین اصول کیا ہیں؟

کہتے ہیں محبت اور جنگ میں سب کچھ جائز ہے مگر دونوں کے کچھ اصول ہوتے ہیں، حالات حاضرہ میں محبت سے زیادہ جنگ کے اصول جاننا زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

ان دنوں روس اور یوکرین حالت جنگ میں ہیں اور امریکا دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے حل کا کوئی راستہ تلاش کرنے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے۔

ان حالات کے تناظر میں اگر چینی فلاسفر سن زو کی کتاب کا مطالعہ کیا جائے تو اس سے ناصرف روس اور یوکرین بلکہ دنیا بھر میں جتنے بھی ممالک پر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں، سبق حاصل کرسکتے ہیں۔

پانچ سو برس قبل مسیح میں فوجی گھرانے میں آنکھ کھولنے والے چینی فلاسفر سن زو نے دنیا کو فن حرب پر پہلی بھرپور کتاب ’دی آرٹ آف وار‘ دی۔ یہ کتاب فوجی ماہرین کے درمیان بائبل کی حیثیت رکھتی ہے۔

دی آرٹ آف وار میں جہاں فوجی حکمت عملی کے داؤ پیچ بتائے گئے ہیں وہیں حکمرانوں کے لیے مجرب نسخے بھی تحریر ہیں جن پر غور کرکے ڈپلومیسی کے ذریعے جنگ جیتی جاسکتی ہے۔

سن زو کا کہنا ہے کہ جنگ کا اندازہ لگانے کیلئے پانچ باتوں پر توجہ دینا انتہائی ضروری ہے جس کے بعد دشمن کے حلقے اور اپنے حالات کا تقابلی جائزہ لینا ہوگا، تاکہ ان باتوں کا صحیح اندازہ لگایا جاسکے کہ جنگ کا نتیجہ کیا نکلے گا۔

سن زو کے مطابق جنگ کے 5 اصول:

1۔ سیاست

2۔ موسم

3۔ مقامی، جغرافیائی صورتحال

۔4 فوجی قوت

۔5 اصول

سن زو اس بات کا شدت سے قائل تھا کہ دشمن کو جنگ کے بغیر شکست دی جائے، اس نے ایک اہم نکتے کی جانب اشارہ کیا ہے کہ ”اگر ایک سو جنگوں کے دوران ایک سو فتوحات حاصل کی جائیں تو یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے لیکن تلوار اٹھائے بغیر دشمن سے اپنی فتح تسلیم کروانا ایک بڑا کارنامہ ہے۔“

لفظ ”سیاست سے سن زو کا مطلب ہے کہ قیادت کو ایسی سیاسی حکمت عملی یا ان میں سے ایسی باتیں اختیار کرنی چاہئیں کہ ان کی رعایا ان کے ساتھ ہر عمل اور ہر حصے میں ہم آہنگ ہوجائے۔

”موسم“ سے اس کی مراد بعض فطرتی چیزیں اور ان کے اثرات ہیں جیسے کہ شب و روز، برسات اور شفاف دن، خوشگوار موسم، سردی گرمی اور مناسب موسم سے مطلوبہ کام لینا اور بیکار عناصر سے بچاؤ۔

مقامی جغرافیائی صورتحال سے سن زو کا مطلب یہ ہے کہ فاصلہ یا مطلوبہ زمینی سطح سفر کرنے میں آسان ہے یا کٹھن یا وہ علاقہ آگے بڑھ کر حملہ کرنے کے لیے مناسب ہے یا دفاعی جنگ کے لیے؟

جہاں تک فوجی کمانڈر یا قیادت کا تعلق ہے تو اس میں ایک جنرل جتنی دانش نیک نیتی، خلوص، دلی وسعت،  بہادری،  احتیاط، سخت گیری کی خصوصیات بھی ہونی چاہئیں۔

اس کے ہاں اصول کا مطلب ہے فوجی ترتیب و ضابطہ، تنظیم اور فوجی عملداروں مناسب ذمہ داریاں سونپنا، ہر کام کے اصول و ضوابط میں باقاعدگی اور فوجی نقل و حرکت کا انتظام کرنا وغیرہ شامل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.