فلسطین میں جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے پھر اشتعال انگیزی شروع کردی، مسجد اقصیٰ میں شیلنگ سے 15فلسطینی زخمی ہوگئے۔
مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں سے جھڑپیں شروع کردی ہیں، جشن منانے کے لیے نکالی گئی فلسطینی ریلیوں کو روکنے کی کوشش بھی کی گئی۔
مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی اہلکاروں نے بزرگوں، خواتین نمازیوں کو زد و کوب کیا اور صحافیوں پر تشدد کیا۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں اور شہروں میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔
جنگ بندی کا جشن منانے کےلئے فلسطینیوں کی ریلیوں پر اسرائیلی فورسز نے شیلنگ اور فائرنگ کی۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز کی جنوبی نابلس اور الخلیل میں نکالی گئی ریلیوں کو روکنے کی کوشش کی گئی۔
Comments are closed.