جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

جنگ بندی میں توسیع کی کوششیں جاری رکھیں گے، جان کربی

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان کربی نے کہا ہے کہ قطر اور مصر کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی میں توسیع کی کوششیں جاری رکھیں گے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جنگ بندی کے بعد غزہ سے 6 امریکی رہا ہوچکے ہیں، ایک خاتون ابھی تک لاپتا ہے۔

ویڈیو میں رہائی پانے والے یرغمالی گرم جوشی سے حماس جنگجوؤں کو الوداع کر رہے ہیں۔

جان کربی نے کہا کہ اسرائیل دوبارہ حماس کے پیچھے جانے کا فیصلہ کرے گا تو اسے امریکی حمایت حاصل ہوگی۔

دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے 2 فلسطینی بچوں کو بلااشتعال فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

اسرائیلی فوج نے الزام لگایا تھا کہ بچوں نے ان پر دھماکا خیز مواد پھینکا تھا، درحقیقت ایک بچے کے ہاتھ میں فائر کریکر تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.