اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر ایک بندر کے گھومنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بندر چھت کی دیوار پر گھوم رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایک جنگلی بلی نے پارلیمنٹ کے آفس میں توڑ پھوڑ کی تھی۔
پارلیمنٹ میں داخل ہونے والی بلی کو پولیس اہلکاروں نے پکڑ لیا تھا۔
اس حوالے سے وہاں موجود عملے کا کہنا تھا کہ جنگلی جانور نے کئی دفاتر کو نقصان پہنچایا تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.