
نگراں وفاقی وزیرِ توانائی محمد علی کا کہنا ہے کہ جنوری کے لیے 1 اسپاٹ ایل این جی کارگو خرید لیا ہے، جنوری میں گیس سپلائی بہتر رہے گی۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجلی کا اضافی بل بھیجنے سے کسی ملازم کا کیا فائدہ ہوگا، 31 دن کے بجائے 33 یا 34 دن کا بل بھیجنے سے ملازم کا کیا فائدہ ہو گا؟ یہ تاثر غلط ہے، وزارت اضافی بل بھیجنے میں ملوث نہیں۔
نگراں وفاقی وزیرِ توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا کی صنعتوں کو تو مقامی گیس ملتی ہے، سندھ اور پنجاب میں انڈسٹری کے لیے مقامی گیس کے ساتھ ایل این جی مکس ہوتی ہے۔
محمد علی نے کہا ہے کہ بجلی چوری پر آرڈیننس سے بجلی چوری کی ایف آئی آر کرانے میں آسانی ہو گی۔
Comments are closed.