پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن جنوری 2022 کے اعداد و شمار جاری کردیے، جس کے مطابق ملک میں گزشتہ مہینے سیمنٹ کی فروخت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کے مطابق جنوری میں سیمنٹ کی فروخت 16.58 فیصد کم ہو کر 39 لاکھ 50 ہزار ٹن رہی۔
اے پی سی ایم اے کے مطابق رواں مالی سال جنوری میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 34 لاکھ ٹن جبکہ برآمدات 5 لاکھ 51 ہزار ٹن رہی۔
رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں سیمنٹ کی کھپت 3 کروڑ 14 لاکھ ٹن رہی، اس دوران سیمنٹ کی مجموعی کھپت تقریباً 6 فیصد کم ہوئی ہے۔
جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے جنوری کے دوران سیمنٹ کی مقامی کھپت 2 کروڑ 74 لاکھ ٹن رہی جبکہ مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات 39 لاکھ 40 ہزار ٹن رہی۔
Comments are closed.