جنوری 2024 میں الیکشن سے متعلق خبر پر پی ایس ایکس 100 انڈیکس کاروباری دن کے آخری گھنٹے میں تیز رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) بینچ مارک 100 انڈیکس کاروباری دن کے اختتام پر 312 پوائنٹس اضافے سے 46 ہزار 202 پر بند ہوا ہے۔ رواں مہینے انڈیکس کی 46 ہزار میں یہ دوسری کلوزنگ ہے۔
کاروباری دن میں انڈیکس 576 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 46 ہزار 309 رہی۔
حصص بازار میں 17 کروڑ 21 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 5 ارب 34 کروڑ روپے رہی۔
اسی طرح پی ایس ایکس مارکیٹ کیپٹلائزیشن 38 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 840 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.