امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی حصے میں جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی۔ تیزی سے پھیلنے والی آگ نے ایک ہی دن میں 13 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے کو جلا کر راکھ کر دیا۔ آگ پر 5 فیصد تک ہی قابو پایا جاسکا۔
مقامی حکام کے مطابق آگ نے 13 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ جبکہ 700 سے زائد فائرفائٹرز تیزی سے پھیلنے والی آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔
کیلیفورنیا کی کاؤنٹی سانتا باربرا سے 32 کلومیٹر دور جنگلات میں یہ آگ پیر کو لگی، آگ لگنے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔
حکام نے قریبی علاقوں سے انخلا کے احکامات بھی دے دیے ہیں۔
Comments are closed.