جنوبی کوریا میں ہیلووین کی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے 120 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔
جنوبی کورین حکام کے مطابق دارالحکومت سیئول میں ہیلووین منانے والے ہزاروں لوگوں کے تنگ گلیوں میں جمع ہونے سے بھگدڑ مچی۔
بھگدڑ سے متاثرہ افراد کو موقع پر ہی دل کے دورے کی طبی امداد دی گئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، 100 افراد اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
حادثے کے مقام پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، سیئول میں کورونا پابندیاں ختم ہونے کے بعد ہیلووین منایا جا رہا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے، اسپتال منتقل کیے گئے زخمیوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔
بھگدڑ سے متاثرہ بیشتر لوگوں کو دل کا دورہ پڑا تھا، حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
Comments are closed.